اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے اس حوالے سے کہا کہ غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی دینے والے انٹرنیٹ یا سافٹ ویئر کا استعمال شرعاً ممنوع ہے۔

انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی کےلیے وی پی این کا استعمال شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔

علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ متنازعہ، گستاخانہ اور ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس فوری بند کی جانی چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو شرعی لحاظ سے برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرنے کا اختیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed