وزیراعلیٰ کے وارنٹ ہیں تو پولیس گرفتار کرے ‘ گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر "ورک فرام ہوم” کرنے والے ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کروانا چاہتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خود جلوس لے کر نہیں آتے، سارے جلوس کے پی سے آتے ہیں، یہ لوگ وفاق اور کے پی پولیس کی تکرار چاہتے ہیں۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے وقت کہا جا رہا تھا کہ ہم چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے یہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ڈرافٹ پر عمل کیا آخر میں پی ٹی آئی نے اپنے ڈرافٹ پر یو ٹرن لے لیا، یہ چاہتے ہیں جو جسٹس انہیں پسند ہو وہ آئے۔ایک سوال پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ نکالے ہیں تو پولیس کو چاہیے کہ انہیں گرفتار کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed