سابق گورنر شاہ فرمان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کردیاگیا ۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے شاہ فرمان کی تقرری کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق شاہ فرمان سیاسی امور کیلئے بطور سینئر معاون خدمات سر انجام دیں گے۔
شاہ فرمان کابینہ اجلاسوں میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔
شاہ فرمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور مقرر







