اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازدیاگیا

صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا ۔ایوان صدر میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا ، صدر مملکت نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا ۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا ، ارشد ندیم نے پاکستان کی 77سالہ تاریخ میں انفرادی حیثیت میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے پہلے ایتھلیٹ ہونے کا اعزازبھی اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ بھی رقم کی ۔ یاد رہے کہ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed