شعیب جمیل
سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا صلاح الدین نے مختلف سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے کیس میں نامزد سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان اور ایم این اے محمد آصف کو انٹی کرپشن کی جانب سے خانہ 2 میں ڈالنے کے بعد انکی جانب سے عبوری ضمانت درخواستیں واپس لینے پر کیس نمٹا دیئے ۔ گزشتہ روز سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا نے درخواستوں کں سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزاروں کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور اینٹی کرپشن وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے درخواست گزاروں کے نام خانہ دو میں شامل کیے ہیں خانہ دو میں نام شامل ہونے کے بعد انکے خلاف مزید قانونی کاروائی نہیں کرنا چاہتے جس کے جواب میں درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خانہ دو میں نام شامل ہونے کے بعد انکے موکلین اپنی عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لینا چاہتی ہیں عبوری ضمانت درخواستیں واپس لینے پر عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کا کیس نمٹا دیا واضح رہے کہ درخواست گزاروں پر مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتی کا الزام تھا جس کے بعد اینٹی کرپشن تھانہ پشاور نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا







