شعیب جمیل
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ججز اور وکلا پر زور دیا ہے کہ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے انیوں نے ان خیالات کا اظہار نوشہرہ کی عدالتوں کے دورے کے موقع پر جوڈیشل افسران اور وکلا سے بات چیت کے دوران کیا۔ چیف جسٹس نے گزشتہ روز نوشہرہ اور تحصیل کورٹس پبی کا دورہ کیا اور ججز سے عدالتی امور کے بار میں تفصیلی گفتگو کی اس دوران انہوں نے نوشہرہ جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کی رہا کا حکم جاری کیا جبکہ پیسکو حکام کو نوشہرہ جیل میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات بھی جاری کئے۔اپنے اس دورے کے دوران چیف جسٹس نے پہلے تحصیل کورٹس پبی کا دورہ کیا جہاں پر وہ ججز سے ملے اور ان سے عدالتی امور کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور تمام عدالتوں اور وکلا بار روم کا دورہ کیا ۔بعد ازاں انہوں نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کیا جہاں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ محمد آصف نے ان کا استقبال کیا ۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ججز سے ملاقات کے دوران ان پر زور دیا کہ سایلین کو فوری انصاف کی فراہمی میں میں اپنی توانایاں صرف کر دیں تاکہ عدالتوں پر انکا اعتماد بحال ہو سکیں بار روم کے دورے کی دوران انہوں نے وکلا کے مسائل سنیں اور فوری ہدایات جاری کئے ۔







