ایف بی آر کو نان فائلرز کے گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹنے کا اختیار مل گیا

وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے موبائل فون سمز بند کرنے کے بعد بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹنے کا اختیار بھی دے دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تجویز کردہ نان فائلرز پر سفری پابندیاں فوری طور پر عائد نہیں کی گئی ہیں۔سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر پیش ہوئے اور انہوں نے نان فائلرز سے متعلق حکومتی اقدامات پر وضاحت دی۔اجلاس میں شیری رحمن، محسن عزیز، انوشہ رحمن، احمد خان، شہزاب درانی، فاروق نائیک، شبلی فراز اور منظور احمد کاکڑ نے شرکت کی۔چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز پر سفری پابندیوں سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے وضاحت دی کہ نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)کو بیرون ملک سفر کیلئے پاسپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کی شرط کا اطلاق نوٹس اور انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شمولیت کے بعد ہی ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed