قتل کیس میں مجرم کی عمرقیدبرقرار،اپیل خارج

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے مشہور نوشہرہ قتل کیس کے ملزم کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کردی مدعی مقدمہ کی جانب سے دانیال اسد چمکنی نے پیروی کی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیا ق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم ظاہر پر الزام ہے کہ اس نے نوشہرہ کی حدود میں 13ستمبر2019کو شریک جرم زبیر کے ساتھ ملکر خواتین کے تنازعے پر عیدالضحی کے دن اپنی بہن کے گھرگوشت دینے والے متہاب رشید نامی شخص کو قتل کر دیا تھا ۔ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تاہم ایک سال بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ٹرال مکمل ہونے پر نوشہرہ کی سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر کو عمر قیداور شریک جرم ملزم زبیر کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کردیا، سیشن کورٹ سے سزا پانے والے ملزم نے اپنی سزا کے خلاف پشاور ہائیکور ٹ میں اپیل دائر کی، گزشتہ روزجب کیس کی سماعت مکمل ہوئی ، توعدالت دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی اپیل خارج کرکے ماتحت عدالت کے عمر قید کی سزاکو برقرار رکھاجبکہ دفعہ 15AAمیں مزید ایک سال کی سزاسنادی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed