پشاور، ناجائز منافع خوروں کی من مانی،مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

شعیب جمیل

صوبائی دارلحکومت پشاور میں رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔رمضان المبارک سے قبل ملکی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کے طوفان سے شہری بلبلا اٹھے ۔ قوت خرید جواب دے گئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کے بلندترین سطح پر پہنچی ، تباہ کن مہنگائی کے باعث ہر رمضان میں افطاری آئٹم پانچ پانچ کلو خریدنے والے شہری ایک ایک کلو آئٹم خریدنے والے ایک ایک پائو پر آ گئے ۔ سبزیوں ، پھل قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں سرکاری نرخنامے ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ رمضان المبارک آتے ہی گرانفروشوں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔ رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوری کا سیلاب آ گیا ہے پشاور میں گرانفروشوں نے سرکاری نرخنامہ کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا سبزیوں ، پھلوں ، گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔ رمضان المبارک میں کثرت سے استعمال ہونے والے خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں رات و رات اضافہ کر دیا گیا رمضان کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کرنے والی عوام مہنگائی کی دہائی دیتے نظر آ رہے سرخ پیاز ساڑھے چار سو روپے فی کلو جبکہ سفیدپیاز 300روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ کیلے 250روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں سرخ پیاز کی قلت پشاور میں پیدا ہو گئی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed