ملک میں رمضان المبارک 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 11 مارچ 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا۔
دیگر زونل وضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کےاجلاس بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔