بارش تباہ کاریاں’ جاں بحق افراد کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک30 سے زائدافرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے کو جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلی نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلی نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کو بھی مکمل الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ باجوڑ میں شینکوٹ ڈاگ علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی ہوگئی ہے، ملبے تلے لاش اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس کے مطابق باجوڑ میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی گھر گرکر زمین بوس ہوگئے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں ایک مکان کے کمرے کی بوسیدہ چھت گر گئی،ادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4بچے اور 2خواتین شامل ہیں، لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا۔پولیس نے کہا کہ گزشتہ 3روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed