سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پانچ ہزارروپے کے کرنسی نوٹ ملک کے لئے نقصان دہ ہیں اور ان کے خاتمہ سے بلیک منی کی حوصلہ شکنی ہوگی،بزنس کمیونٹی تاجر اورصنعت کار ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے لہٰذا اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور آفس اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے کرنسی نوٹ کی سیکورٹی فیچر کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان، ایگزیکٹو ممبران حاجی غلام حسین ،منور خورشید، حمزہ ابراہیم بٹ ،آفتاب اقبال اور راشد اقبال صدیقی ،حاجی احسان اللہ، محمد اورنگزیب ،مظہر الحق، عاطف رشید خواجہ ، صدر گل، فضل واحد ، اشتیاق محمد سمیت تاجروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔سرحد چیمبرکے صدر فواد اسحق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے مارکیٹ سرکولیشن اور بینک میں موجودہ اعداد شمار کی عدم فراہمی پرتشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی تاجر اور صنعت کار ہی ملکی معیشت کے استحکام اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار اداکر رہے ہیں ،








1 تبصرہ. Leave new
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?