نان کسٹم پیڈ گاڑیاںکسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنیکاحکم

شعیب جمیل

پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید امجد نے ایکسائز اہلکاروں کیجانب سے زیراستعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی اور ٹمپرڈ چیسز نمبر گاڑی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کاحکم دیدیا۔ سماعت کے دوران کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے وکیل عباس بختیار ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو بتایا گیا کہ کوہاٹ روڈ پشاور میں کسٹم اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکاجسے ایکسائز اہلکار چلا رہے تھے جسکے بعد پولیس نے مذکورہ ٹیوٹا فیلڈر گاڑی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کی اورمجسٹریٹ نے گاڑی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو ریلیز کرنے کاحکم دیا تھا

جس کیخلاف کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے سیشن کورٹ میں سول رویژن کی درخواست دائر کی۔اس موقع پر عباس بختیار ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کا چیسزنمبر مشکوک تھا اورایف ایس ایل رپورٹ کے مطابق چیسز نمبر میں ٹمپرنگ ہوئی ہے جبکہ نمبر پلیٹ بھی جعلی تھا جس پر مہران سوزوکی گاڑی کا نمبرپلیٹ لگایا گیا تھا۔ یہ گاڑی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراونشل موٹروہیکل آرڈیننس 1965کے تحت ضبط کی تھی جو قانونی طور پر غلط ہے۔انہوں نے دلائل دیئے کہ یہ نان کسٹم پیڈگاڑی ہے اور ایسی تمام این سی پی گاڑیوں کو کسی کو بھی استعمال کرنیکی اجازت نہیں اور سپریم کورٹ اورپشاورہائیکورٹ فیصلوں کی روشنی میں اور کسٹم ایکٹ کی رو سے یہ گاڑیاں قانونی طور پر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائیگی

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed