الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں اور تمام سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم، ووٹرز کو ووٹ کے لیے قائل کرنے اور ووٹر سے ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی اپیل کرنے سمیت کسی بھی امیدوار کے لیے مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 100 میٹر کے اندر کسی خاص امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز کی حوصلہ افزائی یا اس کو ووٹ نہ ڈالنے کے لیے حوصلہ شکنی پر مشتمل نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔







