پاک ایران تعلقات بحال، سفیروں کی دوبارہ تعیناتی

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں  جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو جائیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آ جائیں گے۔

دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed