چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہرعلی خان کہتے ہیں کہ مقتدر حلقوں کو ادراک ہونا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا ہے، مقتدر حلقے ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ اگر سرکار، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آسانی پیدا کریں گے تو آگے بڑھ سکیں گے۔
امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انتخابی عمل کے آغاز کے باوجود جماعت کے خلاف ریاستی انتقامی کارروائیوں میں نرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں۔ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صرف اور صرف بلے کو بچانے کی خاطر چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان کہتے ہیں کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ جا کر الیکشن کروائیں تاکہ کسی کو کوئی بہانہ نہ ملے، لیکن بھر ہمیں کیس ہروایا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی دائر کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر آرٹیکل 188 کے مطابق ہمارے پاس 30 دن کا وقت ہے لیکن سپریم کورٹ نے ابھی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا۔ فیصلہ آجائے تو ہم نظر ثانی دائر کریں گے۔








1 تبصرہ. Leave new
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.