آئندہ عام انتخابات کے لئے صوبے میں سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی ہے ۔ اے این پی کے ناراض رہنماء اور سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی تھی اور حلقہ سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دینے کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے اے این پی سے حاجی عدیل فیملی جدا ہو گئی ہے سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل کا اے این پی کے ساتھ اختلافات پیدا ہو ئے تھے ۔ اور اختلافات کے باعث انہیں نگران صوبائی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیاتھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آنے کے باعث سیاسی جماعوںنے ایک دوسرے کی وکٹ گرانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔







