سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے حامد سعید کاظمی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر نیئرحسین بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔
آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی قومی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی۔
بلاول آئے گا روزگار لائے گا عوامی نعرہ ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کے نظریہ منشور پروگرام کی پابند اور کاربند پارٹی ہے۔







