شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں مقیم قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کے لئے دائر درخواست کو حکومت کے فیصلے کے روشنی کے تحت نمٹا دیا ، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور اس حوالے حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس کی روشنی میں اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں۔ گزشتہ روز درخواست کی سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزار وکیل سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ جن افغان شہریوں کے پاس قانونی دستاویزات, پی او سی کارڈ ہونگے ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے باوجود قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ حکومت نے تو فیصلہ کیا ہے کہ جو غیر قانونی ہے وہ اپنے ملک جائیں گے







