سونا 4 ہزار روپے فی تولہ مزید سستا، قیمت کا آسمان سے زمین کی جانب سفر

سمتبر کے مہینے میں سونے قیمت آسمان سے زمین کی جانب سفر کرنے لگ گئی، گزشتہ 5 دن میں سونا 27 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں سمتبر کی ابتدائی 3 دن کی چھٹیوں کے بعد مسلسل 5 دن سے گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی اڑان تھم گئی، سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1 ہزار 923 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کا آغاز 4 ستمبر کو 700 روپے سے ہوا، جو 5 ستمبر کو 6300،  6 ستمبر کو 10 ہزار 500 اور 7 ستمبر کو 5800 روپے تک پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed