بجلی کے بلوں کے ہزاروں روپے کے باعث سفید پوش طبقے نے قسطوں پر کرنا شروع کر دیا ہے ،بجلی کے بھاری بلوں کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں پیسکو کے مختلف دفاتروں میں پیسکو عملے کی جانب سے صارفین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پیسکو کے دفاتر میں صارفین اور پیسکو عملے کے درمیان لڑای جھگڑے معمول بن گئے ہیں پیسکو عملے کی جانب سے صارفین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے بل جمع کرانے کیلئے زیورات تک بیچنا شروع کردیئے ہیں،بجلی کے ہزاروں روپے کے بلوں کے موصول ہونے کے بعد سفید پوش طبقے ، کم تنخواہ دار ملازمین بجلی کے بل جمع کرنے سے قاصر ہیں ۔ جس کے باعث سفید پوش طبقے نے بلوں کے قسطوں پر کرنا شروع کر دیا ہے تاہم پیسکو کے دفاتر میں شہریوں کے بدترین لائنیں لگ گئی ہیں ۔ جس کے باعث پیسکو عملے کو بھی مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔ شہریوں نے بھاری بھرکم بل بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں واپڈا ملازمین بھاری تنخواہوں کے باوجود ماہانہ کروڑوں یونٹ مفت بجلی استعمال کررہے ہیں ان کے مفت یونٹ ختم کردیئے جائیں تو نہ صرف لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوسکتاہے بلکہ یونٹ کی قیمت میں بھی کمی آسکتی ہے۔







