مشی گن: امریکی ڈاکٹروں نے اپنے ملک میں کئے گئے سروے کے بعد کہا ہے کہ بچوں میں پیٹ کے دور کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔
یونیورسٹی آف مشی گن، ہسپتال نے کہا ہے کہ صرف امریکہ میں ہی چھ میں سے ایک بچہ مہینے میں کم ازکم ایک مرتبہ پیٹ کے درد کی شکایت کرتا ہے۔ سروے کے مطابق تین میں سے ایک والدین نے کہا کہ وہ مطمئین انداز میں اس کی وجوہ معلوم کرسکتے ہیں اور خود سے دوا دیتے ہیں۔ جبکہ بار بار درد کی صورت میں ہی ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے۔لیکن معلوم ہوا کہ پانچ میں سے دو والدین ایسے ہیں جو بچوں میں دردِ شکم کا احوال ڈاکٹر سے نہیں کہتے جو ایک غلط رحجان ہے۔







