بھارت، مسجد کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کرنے پر پولیس کا مسلمانوں پر تشدد

جونا گڑھ بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا۔ پولیس نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کوڑے برسا دئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔ مقامی مسلمانوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔مسلمانوں پر ہجوم کے تشدد پر آنکھیں بند کرنے والی بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے 7 مسلمان نوجوانوں کو مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے باندھ کران کو کوڑے مارے۔ اس دوران لوگ تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed