سابق ڈپٹی سپیکر محمودجان کی درخواست ضمانت خارج

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سید بادشاہ نے قتل اور اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی اقدام قتل کے مقدے میں درخواست منظور جبکہ قتل کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے تھانہ ریگی کے حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کی تھی ۔ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔ ملزم کا علاقے میں عیسی خیل قوم سے زمین کا تنازعہ ہے ۔ ملزم نے اپنی گرفتاری کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی،گزشتہ روز جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی دفعہ 324میں ضمانت منظور جبکہ دفعہ 302میں ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بندھ رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed