پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے خیبر روڑ پر بی آر ٹی بس سروس چلانے کے لیے حکام کو خط لکھ دیا ہے ۔ پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق احمد خلیل ایڈووکیٹ نے خط چیف ایگزیکٹیو افسیر ٹرانس پشاور کو لکھا ہے ۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر روڈ پر وکلا اور سائلین کیلئے کوئی مناسب ٹرانسپورٹ نظام موجود نہیں ہے ۔

جس کی وجہ سے وکلا سائلین اور سرکاری ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لہذا بی آر ٹی حکام خیبر روڑ پر بس سروس شروع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ وکلا ، اور سائلین کو آرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا ہو سکے ۔
پشاور بار کا خیبر روڑ پر بی آر ٹی بس سروس چلانے کے لیے حکام کو خط







