پشاور ‘جائیداد تنازعہ ‘ بھائیوں نے بہن اور بھانجی کو قتل کر دیا

شعیب جمیل

پشاور کے علاقہ سوڑیزئی گلشن آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں کی فائرنگ سے بہن اور بھانجی جاں بحق جبکہ 2بھانجیاں شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔تھانہ انقلاب پولیس کے مطابق اتوار کے روز موسی زئی میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان سید آمین اور سر زمین پسران ملک محمد امیر نے اپنی بہن کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 2 خواتین جاں بحق اوردو زخمی ہوگئیں، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقتولین کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا، مقتولین میں مسمافضیلت زوجہ نجم الدین بعمر 45 سال اور مسما سمیرا دختر نجم الدین بعمر 20 سال جبکہ زخمیوں میں مسما حمیرہ دختر نجم الدین بعمر 17 سال اور مسما سائرہ دختر نجم الدین 23 سال ساکنان مو سی زئی شامل ہیں،،مقتولین میں مسما(ف)زوجہ نجم الدین ملزمان کی بہن ہے، واقعے کا مقدمہ نجم الدین ولد حاجی گل کی مدعیت میں ملزمان سید آمین اور سر زمین پسران ملک محمد امیر کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی محمد علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب خالد آفریدی اور دیگر پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed