پشاور، منشیات سمگلر کو دس قیداور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج عطاء اللہ جان نے منشیات سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم غلام رسول ولد مراد ساکن گجرانولہ پرا لزا م ہے کہ اس نے گاڑی کے مختلف حصوں میں دس کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کی ،جس کوایکسائزپولیس نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرکے 22مارچ 2022کوا نسدا د منشیات کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہواجس پر عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر دس سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت کی میں مزید ایک سال کی قید جیل میں گزارناہوگی، دوسری جانب عدالت نے ملزم کو 382بی کا فائدہ دیتے ہوئے ابھی تک گزاری گئی قید کو بھی سزا کا حصہ قرادے دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed