شعیب جمیل
تھانہ داودزئی پولیس نے دو ماہ قبل شہری کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے رواں سال 20 جنوری کو تھانہ داودزئی کی حدود اراضیات شگی بالا میں مقتول خیال شاہ کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد پھانسی دی گئی تھی،ی ایس پی رورل نواب علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی ظفر خان اور تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران قریبی رشہ داروں اور تعلق داروں کیساتھ ساتھ مشکوک افراد کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران مقتول خیال شاہ کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نعیم اللہ ولد جان گل اور سعید اللہ ولد بصورالحق شامل ہیں ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول خیال شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد پھانسی دینے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو مستورات تنازعہ قرار دیا، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے