اسلامی لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی پر خواتین کو سزا دی جائے گی، سربراہ ایرانی عدلیہ

ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ اسلامی لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو سزا دی جائے گی۔ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حجاب اتارنا اسلامی جمہوریہ اور اس کی اقدار سے دشمنی ظاہر کرنے کے مترادف ہے. انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والوں اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کا گناہ کرنے والوں سے نمٹنے کےلیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ سال حجاب کے معاملے پر زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed