نگران کابینہ میں لمحہ بہ لمحہ توسیع کا سلسلہ جاری جس کے باعث کابینہ کی کل تعداد 26 ہوگئی ہے ۔ جمعہ کے روز نگران وزیر اعلٰی نے پانچ مزیر سپیشل اسسٹنٹ و کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے کابینہ میں نئے شامل ہو نے والوں میں سید ہارون شاہ ، سلمہ بیگم اور ڈاکڑ ریاض انور ملک مہر الہیٰ اور شراز اکرم باچا شامل ہیں جس کے بعد وزرائ اور معاونین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی یاد رہے کہ اب تک نگران وزیراعلی سمیت وزراء کی تعداد 16 ہے جبکہ 5 مشیر مقرر کئے گئے ہیں۔جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بھی 5 تک پہنچ چکی ہے اور مزید معاونین مقرر کئے جانے کا بھی امکان ہے