سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم عامر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عامر کو گزشتہ سال جنوری میں شاہ فیصل کالونی کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عامر پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed