داودزئی پولیس کی کاروائی ، ٹرانسفار چوری کرنے والا گروہ گرفتار

تھانہ داودزئی پولیس نے نواحی علاقوں میں ٹرانسفارمر سے قیمتی اوزار چوری کرنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر بے نقاب کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ داودزئی پولیس کو ڈاگئی ملاخان نزد قبرستان سے ٹرانسفرمرز سے قیمتی اشیاء نکال کر چوری کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او داودزئی حمیداللہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کو فعال کر کے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کی جس کے دوران ملزمان کی موجودگی اور مسروقہ ٹرانسفارمر کی اشیاء کی نامعلوم مقام منتقلی کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دو ملز مان رسول خان اور توفیق کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو بجلی ٹرانسفارمرز سے قیمتی پرزے نکال کر چوری کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان گزشتہ روز نواحی علاقہ میں واقع ڈاگئی ملا خان نزد قبرستان سے ٹرانسفارمر سے قیمتی پرزے نکال کر چوری کرنے کے بعد نامعلوم منتقل کر رہے تھے جن کو خفیہ اطلاع ملنے پر حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے مسرو قہ ٹرانسفارمر کے قیمتی پرزے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹرانفسارمر سمیت دیگر قیمتی آلات چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed