کیالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے سستی کردی گئی

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور ماہانہ 300یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو یہ ریلیف اکتوبر کے بلوں میں ملے گا۔یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) کی جانب سے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا نے اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed