نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ کرکٹر نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ نے گرینڈ ہوم کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کر دیا۔کولن ڈی گرینڈ ہوم کا کہنا ہے کہ مسلسل انجریز کی وجہ سے میرے لیے مشکلات بڑھ گئی تھیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔واضح رہے کہ گرینڈ ہوم نے 29 ٹیسٹ، 45 ایک روزہ میچز اور 41 ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed