350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر ہو رہی ہے، ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، ان کے چار ملازمین کے ناقابل تردید شواہد ہیں جن کے اکانٹس میں تقریبا 750 ملین ڈالر آئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہیں فنڈنگ کرنے والے ایسے لوگ بھی ہیں جن کا تعلق بھارت اور اسرائیل سے ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed