شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا۔شیخ رشید کا مقف ہے کہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی۔عدالت سے شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن میں 15جولائی کی طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاوسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed