ہنزہ میں حسن آباد کے تباہ ہونے والے پل پر لوہے کے عارضی پل کی تنصیب کا کام شروع نہ ہوسکا

شاہراہ قراقرم متاثر ہونے کے بعد ٹریفک کو متبادل راستہ شاہراہ نگر سے گزارا جا رہا ہے، شاہراہ نگر پر سڑک تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مقام پر پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث گلیشئرز کے پگھلنے کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب علی آباد اور حسن آباد گاں میں پینے کے پانی اور آبپاشی کے متاثرہ منصوبوں کی بحالی جاری ہے۔واضح رہے کہ ہنزہ کیعلاقیحسن آباد میں شیشپر گلیشئر گرمی کی شدت سے پگھل جانے پر وہاں بننے والی جھیل سے پانی کابے پناہ اخراج شروع ہوا۔علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوجانے کے سبب پاکستان اور چین کو ملانے والا مرکزی حسن آباد پل ٹوٹ گیا اور سیلابی نالے میں بہہ گیا جس کے سبب شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed