پریانتھا کمارا کیس:گرفتار ملزمان کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ

 

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہوئے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے کیس میں شامل ملزمان کو تفتیش کیلئے لاہور فرانزک سائین لیبارٹری پیش کر دیا گیا جہاں ان کا فرانزک ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور وائرل فوٹیجز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ بھی ہوگا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ میں فوٹیج اور تصاویر میں نظر آنے والے ملزمان کی اصل شناخت کی تصدیق ہوگی۔پولیس کی جانب سے مقدمیمیں ملوث اب تک 140 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے مرکزی ملزمان کی تعداد 35 ہے جبکہ 34 ملزمان 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں ۔ان ملزمان کو 21 دسمبر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجرکو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed