سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری: گجر، اورنگی نالہ تجاوزات متاثرین کا مظاہرہ

کراچی کے گجر اور اورنگی نالے سے تجاوزات ہٹانے سے متاثر ہونے والے افراد سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری کے باہر پہنچ گئے۔متاثرین نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے گھر کے بدلے گھر دینے کا مطالبہ بھی کیا۔عدالتِ عظمی کے حکم پر شہری انتظامیہ کی جانب سے دونوں نالوں کے اطراف سرکاری زمین خالی کرانے کیلیے کارروائی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed