کراچی میں جلد نئی بسیں لائی جارہی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کاکہنا ہے کہ کراچی میں جلد نئی بسیں لائی جارہی ہیں، کے ایم سی کی نااہلی سے بند ہونے والی بسوں کو بھی جلد بحال کیا جائے گا ۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے تمام پلوں کے جوائنٹس کی مرمت کی جائے گی، کراچی اور لاڑکانہ کے لیے بسیں لائی جارہی ہیں،کراچی کے لیے 240 اور لاڑکانہ کے لیے 10 بسیں لائی جارہی ہیںایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہم نیشجرکاری کا کام بھی شروع کیا ہے ،کے ایم سی نے 1.1 ارب روپے کے ٹینڈرز پاس کئے ہیں ، تمام بند پارکس کی مرمت اور انہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ گلستان جوہر کے انڈر پاس اور فلائی اوورز کے ٹینڈر کا کام شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed