اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 45 کیس رپورٹ

 

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں ۔ڈی ایچ او زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 167 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔زعیم ضیا نے بتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں24 گھنٹوں میں18 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں سے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 399 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 768 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed