راولپنڈی میں راستے بند، مریض اور مسافر رل گئے

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔راولپنڈی مری روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ بند ہے، جہاں جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔مری روڈ سے اسلام آباد تک جانے والا واحد ڈبل روڈ کھلا ہوا ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی گزشتہ روز سے معطل ہے، جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر تعینات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed