مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق،خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔ملاقات میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لیکر آئیگی، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed