محمد عامر، سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہکی بولنگ کی صلاحیتوں کے معترف

محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی بولنگ کی صلاحیتوں نے حیران کردیا۔ایک ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی جس میں عبداللہ کو سابق کرکٹر باسط علی کو بولنگ کرواتے دیکھا جاسکتا تھا۔ویڈیو کے ساتھ یہ بات بھی لکھی گئی تھی کہ عبداللہ بڑا ہو کر محمد عامر جیسا کرکٹر بننے کا خواہشمند ہے۔اس ویڈیو پر اب محمد عامر نے خود ردعمل دیا ہے اور کہا کہ عبداللہ گیند کو سوئنگ تو مجھ سے بھی اچھا کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشااللہ عبداللہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed