پشاور بورڈ میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا گیا،نصراللہ

چارسدہ ( نمائندہ کسوٹی) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے کے چیئر مین پروفیسر نصراللہ خان یوسفزئی نے موجودہ نیٹ اور موبائیل کے دورمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت اور کردار سازی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور بورڈ میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا گیا حالیہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں کم نمبرز لینے والے طلباء وطالبات کیلئے سپلیمنٹری امتحان کا شیڈول ایک دو دن میں جاری کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیر ئیر کالج چارسدہ کیمپس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سپیر ئر کالج چارسدہ کیمپس کے ایم ڈی سجاد خان ترنگزئی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر جاوید خان ضلعی صدر نفیس اللہ ،جنرل سیکرٹری طاہر امین نے بھی خطاب کیا۔بی آئی ایس ای پشاور کے چیئر مین پروفیسر نصراللہ جان نے کہا کہ سپیر ئر کالج چارسدہ کیمپس مقامی تعلیمی اداروں میں اچھا اضافہ ہے تعلیم کے فروغ ،نقل کے تدارک اور بچوں کی بہترین تربیت میں نجی سکولز کالجز کلیدی کردار ادا کررہے ہیں جوکہ قابل قدر ہے انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کا مستقبل اور امید یں ان بچوں سے وابستہ ہے اس لئے ان کی بہترین تعلیم وتربیت اساتذہ اور والدین کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ انٹر ومیٹرک کے پوزیشن ہولڈرز اوردیگر نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کا مذاق اڑانا ان طلباء کی حق تلفی اور حوصلہ شکنی کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ کرونا اور نامساعد موسمی حالات کے باوجود بچوں کا امتحان دینا حوصلہ افزا اقدام تھا اور انہوں نے کہاکہ اختیار ی مضامین ریاض ،فزکس ،کمیسٹری بیالوجی میں ٹھوس نمبرات حاصل کرنا ممکن ہے ساتھ مین مروجہ کردہ فارمولا سے بھی طلباء وطالبات کو فائدہ ہوا انہوں نے کہاکہ فارمولا تمام طلباء کیلئے یکساں تھا بات صرف محنت اورتیاری کی ہے انہوں نے کہاکہ نتائج میں میٹرک کی بالادستی کو یقینی بناگیا ہے جس کا واضح ثبوت سرکاری سکولوں یا غریب طلباء وطالبات کی ٹاپ پوزیشن میں جگہ بنایا ہے انہوں نے کہاکہ بورڈ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور بورڈ کی کارکردگی مزید بہتربنانے کیلئے تجاوز کا خیر مقدم کہا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed