باجوڑ پریمیر لیگ ایس ٹی ایگل مینہ ماموند نے اپنے نام کر لی

اظہار الحق سے

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری باجوڑ پریمیر لیگ سیزن فور ایس ٹی ایگل کے جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، فائنل میچ آر ڈی کے ٹائیگر کلپانء ماموند کو چار رنز سے شکست ، فائنل میچ میں آر ڈی کے ٹائیگر کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ایس ٹی ایگل نے مقرر 18 اوورز میں 196 رنز کا ہدف دیا جس میں کپتان زید، عمیر ، عبید ابراہیم اور عباس نے عمدہ بلے بازی کی۔ آر ڈی کے کی طرف سے لائق زادہ ، سجاد خان اور سعد نے عمدہ بالنگ کی۔ جواب میں آر ڈی کے نے نشاندار کردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آخری گیند پر چار رنز حاصل نہیں کر سکے اس طرح ایس ٹی ایگل نے چار رنز سے فائنل اپنے نام کر لیا۔ بادشاہ خان کو شاندار پانچ وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

زید احمد کو مین آف دی ٹورنامنٹ ، محمد دائود کو بہترین وکٹ کیپر ، محمد ریاض کو بہترین گیند باز اور ظہور جان کو بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔ ونر ٹیم کی کپتان زید احمد کو باجوڑ سکاٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر وقاص گھمن نے 10 لاکھ کا انعام دیا جبکہ باجوڑ پریمیئر لیگ کے انتظامیہ کی طرف سے تین لاکھ کا انعام دیا گیا۔ رنراپ ٹیم کی کپتان نور حیات کو بریگیڈیئر وقاص گھمن کی طرف سے پانچ لاکھ جبکہ بی پی ایل انتظامیہ کی طرف سیدو لاکھ کا انعام دیا گیا۔ کمانڈنٹ باجوڑ سکاس نے باجوڑ پریمیر لیگ کے ارگنائزر کے لیے پانچ لاکھ اور ہیلی کاپٹر بنانے والے نوجوان کے لیے 50 ہزار انعام کا اعلان کیا۔ باجوڑ سپورٹس حلقوں نے کامیاب ایونٹس کے انعقاد پر باجوڑ پریمیر لیگ کے چیئرمین لعلی شاہ ، چیف ارگنائزر ابوبکر شاہ ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق ، جنرل سیکرٹری شوکت حسین ، فاٹا ریجن کے پیٹرن ان چیف اقبال حسین ، سعید خلجی اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ فائنل جیتنے والے ٹیم کے اونر محمد شعیب اور چیئرمین ماہر اللہ نے جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے دوسری بار ایک بڑا ایونٹ جیتا انشااللہ ہم ضلع باجوڑ کے نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر قسم کا پلیٹ فارم کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed