سردار وقار شہزاد کی ویتنام کے 81ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت

ممتاز وکیل سردار وقار شہزاد نے ویتنام کے 81ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ویتنامی سفارتخانے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی سوشلسٹ ریپبلک آف ویتنام کے سفیر فام انہ ٹوان اور محترمہ نگوین بچ نگوک نے کی۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، حکومتی عہدیداروں، سول سوسائٹی، کاروباری شخصیات اور ویتنام کے دوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سردار وقار شہزاد نے ویتنام کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور ویتنام کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور سفارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سردار وقار شہزاد نے ویتنامی سفیر فام انہ ٹوان اور سفارتخانے کی جانب سے پرتکلف دعوت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ویتنام کے روایتی ثقافتی پروگرام اور روایتی ویتنامی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed