خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 42 کلومیٹر سائیکل ریس کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں صوبہ بھر سے سائیکل سوار شرکت کریں گے۔صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اورچیف آرگنائزر نثار احمد کے مطابق سائیکل ریس کل6 ستمبر ، بروز اتوار، صبح 8 بجے ناردرن بائی پاس روڈ، موٹر وے چوک، پشاور میں منعقد ہوگی۔ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کریں گے۔ریس کی اختتامی تقریب میں رکن اسمبلی آصف خان کامیاب سائیکلسٹس میں سرٹیفکیٹ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کریں گے۔اس ریس کے آرگنائزنگ سیکرٹری انجینئر سید شایان علی شاہ اور صدر خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہوں گے جبکہ سرمد شباب ججز کے فرائض سرانجام دیں گے







