پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس صدر قیصر زمان ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت اور متعلقہ تھانہ جات کو جوڈیشل کمپلیکس سے حیات آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بار کابینہ نے اس فیصلے کو وکلا اور سائلین کے مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاجی لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئندہ کا حتمی طریقہ کار وضع کرنے کے لیے جنرل باڈی کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔







