خیبرپختونخوا کے 210مدارس میں لائبریریوں کے قیام کے منصوبے کا آغاز

خیبرپختونخوا کے دینی مدارس میں لائبریریوں کے قیام کے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے، صوبے کے 210 رجسٹرڈ مدارس کو نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی مکمل کرلی گئی۔اس سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مدارس کے لیے تعلیمی مواد تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبے کے 140 بندوبستی اور 70 ضم شدہ اضلاع کے مدارس کو تعلیمی مواد فراہم کیا گیا۔ مدارس کے نصاب کو سپورٹ کرنے کے لیے مجموعی طور پر 11 ہزار 760 نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔تمام 210 مدارس کو مختلف تعلیمی درجات کے لیے کتابوں کے 7، 7 سیٹس فراہم کیے گئے، جن میں درجہ اولی، ثانیہ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، موقوف علیہ اور دورہ حدیث کی کتب شامل ہیں۔مدارس میں تحقیق اور مطالعے کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 940 فرنیچر آئٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں۔منصوبے کے تحت ہر مدرسے کو 2 بک شیلف، 2 لائبریری ٹیبلز اور 10 کرسیاں دی جا رہی ہیں۔مجموعی فرنیچر میں 420 بک شیلف، 420 لائبریری ٹیبلز اور 2 ہزار 100 کرسیاں شامل ہیں۔صوبائی وزیر محمد عدنان قادری نے کہا کہ منصوبے کا مقصد مدارس کے طلبہ کو نصابی کتب تک رسائی اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔صوبائی وزیر اوقاف کے مطابق دینی مدارس میں لائبریریوں کے قیام سے طلبہ کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔تعلیمی مواد کی تقسیم کی تقریب میں سیکرٹری اوقاف عطاالرحمان اور سربراہ متحدہ علما بورڈ مولانا احسان الحق نے بھی شرکت کی۔منصوبے کے تحت صوبے کے رجسٹرڈ دینی مدارس میں مطالعے اور تحقیق کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مقصد طلبہ کو نصابی کتب تک آسان رسائی اور تعلیمی ماحول میں بہتری فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed